اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے،جواب آئے گا،بھرپور آئیگا،کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پوری قوم متحد ہے، کچھ حقائق ایوان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے حملہ کیا، رافیل طیارے دنیا کی بہترین اور سپیریئر ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہی ناز تھا کہ ہمارے پاس یہ جدید ٹیکنالوجی ہے، وہ اس ناز کے ساتھ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے جس میں انہیں شرمندگی ہوئی ہے، اسی شرمندگی کو چھپانے کے لیے اب انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دشمن مکار، بزدل ہے مگر وہ ٹیکنالوجی لے کر ہمارے خلاف آتا ہے،مگر جب اس نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج نے بہترین جواب دیا، یہ صرف رافیل طیارے نہیں گرے بلکہ بھارت کا غرور گرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شاہینوں کو اس ایوان سے سیلیوٹ پیش کرتے ہیں، 2019 کی طرح اب بھی فینٹاسٹک ٹی تیار تھی، دشمن بھاگ گیا تو پھر ہم نے انہیں یہ چائے ہوم ڈیلیوری کے ذریعے بھجوائی،اسی وجہ سے بھارت اب بیک فٹ پر گیا اور اب ڈرون بھیجنا شروع کردیے ہیں، وہ بزدل اور ڈرپوک ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...