واشنگٹن(این این آئی)سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے ریاست پنسلوینیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف اپیلوں میں اپنی نمائندگی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے وکلا نے کہا کہ یہ اقدام اپیلوں کی فزیبلٹی پر اختلاف رائے کے بعد سامنے آیا ۔انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ نتائج چیلنج کرنے سے جمہوری عمل کی سالمیت پر سوال اٹھائے جائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور اس کے نتائج کے ساتھ ہونے والی الجھن کے باوجود امریکی الیکشن حکام نے جمعہ کے روز میں اس بات کی تردید کی تھی کہ صدارتی انتخابات کے دوران ووٹوں کے گمشدگی یا ترمیم یا انتخابی نظام میں نقائص کے ثبوت موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکام نے خاص طور پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمہ سائبر سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی سمیت ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کو امریکی تاریخ کے سب سے محفوظ انتخابات ہوئے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...