بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی پیغام میں پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے ۔چین کے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے،محترم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔چین کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا گیا ،چین کی طرف سے25000 خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا گیا ،چین کی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر کراچی پہنچیں گی ،پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ،چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا ۔چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...