اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اعظم خان کانام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یہ نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا؟ جسٹیفائی کریں کہ اسٹاپ لسٹ کیا چیز ہے؟درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم خان کو کہا گیا کہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں، وہ اب پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پرہی نہیں تو کیسے ریکارڈ پیش کریں۔اس پر عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ریکارڈ تو نیب کے پاس ہوگا، پی این آئی ایل کا کوئی لیگل اسٹیٹس نہیں، ایسی کوئی وجہ نہیں کہ نام پی این آئی ایل میں شامل کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ اعظم خان کو اگر پارلیمنٹ میں طلب کیا گیا تھا تو انہیں جانا چاہیے تھا، اگرپی اے سی انہیں 8 ستمبر سے پہلے بلاتی ہے تو وہ پیش ہو جائیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اعظم خان کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔بعد ازاں عدالت نے اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے اور انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...