اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تقریر نے ثابت کر دیا ہے کہ شہباز گل کی گفتگو خان صاحب کے فلسفہ شر ہی کا ثمر تھی۔عمران خان کی تقریر کے رد عمل میں انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی فیصل آباد جلسہ کی تقریر نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں کیوں اڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئین میں درج چیف کے فرائض سے بھی آگہی نہیں، انہیں نیب کے سربراہ اور فوج کے سربراہ کا فرق بھی معلوم نہیں، وہ فوج کے سربراہ کو عوام سے لڑا کر کس کے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں؟پرویز رشید نے کہا کہ کچھ دن پہلے عمران کو شکایت تھی کہ سلامتی کے ادارے ان کی سیاسی مدد سے کیوں گریزاں ہیں اور آج وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سلامتی کے اداروں کے سربراہ ان کے سیاسی مخالفین کو کچلنے والے ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ آئین کے منافی ایسی سوچ رکھنے والا آمریت و فسطائیت کا لاڈلا تو ہو سکتا ہے قائد اعظم کا پیرو کار نہیں ہو سکتا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...