اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیدیا ۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں ،عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے ،وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیںجو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے ،قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خودپسنداناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین اس وقت سیلاب کی تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی قوم اور میڈیا توجہ مرکوز رکھے ،یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے،یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...