اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں آڈیو لیکس معاملے پر گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی جس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے صدر مملکت کوجنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں نے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...