لاہور (این این آئی ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منظر عام پر آنے والی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا،سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہاکہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے۔ 35 پنکچر ، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا یہ ہے انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ،عمران نیازی سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لئے ریاست پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ملک کے اداروں پر بہتان اور دشنام طرازی کی گئی۔ عمران خان سمیت اس سازشی بیانیے کے تخلیق اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...