اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ پرامن طور دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پہ ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کیلئے استحکام کا باعث ہے،معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین امید کی کرن ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام میں کہاکہ چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پرامن طور دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پہ ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کے لئے استحکام کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین امید کی کرن ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ذاتی طور پہ میں چین کے قومی نظم اور اخلاق سے متعلق ثابت قدمی سے بہت متاثر ہوں،چین اسی طرح 80 کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نکالنے کے قابل ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ اس مرحلہ پر صرف کام، کام اور بس کام کے ذریعہ ہم اپنی قوم کو ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...