ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ سے زندگی عوام کی نظروں میں جیسی بھی ہو لیکن وہ خود اپنے آپ سے سچا رہنا پسند کرتی ہیں۔کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی عوام کی نظروں میں جیسی بھی ہو لیکن وہ خود اپنے آپ سے سچا رہنا پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ چیزیں لوگوں کے نقطہ نظر سے کیسی لگتی ہیں کیونکہ میں چیزوں کو صرف اپنے نقطہ نظر سے دیکھ سکتی ہوں لہذا مجھے تو خود میں کوئی تبدیلی نہیں نظر آرہی، میں اپنی زندگی میں ہمیشہ سے ہی اپنے آپ سے سچی ہوں یہاں تک کے جیسے جیسے زندگی بڑھی اور اس نے مجھے مختلف تجربات سے متعارف کروایا، اب بھی ویسی ہی ہوں۔کترینہ کیف نے کہا کہ میں جو بھی ہوں اپنے ساتھ سچی ہوں اور میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں انڈسٹری میں آنے کے بعد سے عوام کی نظروں میں رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے میں بڑی ہوئی اورسمجھدار ہوئی میرے مداح نچلے طبقے سے لیکر امیرترین لوگوں تک مختلف قسم کے لوگ ہیں۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ مجھے میرے مداحوں کی یہ بات بہت پسند آئی کہ وہ میرے پورے سفر میں میرے ساتھ رہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...