لاہور( این این آئی) وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی اس سے زیادہ گھٹیا اور قابل مذمت اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آر او ملا ہے، مریم نواز نے اپنا مقدمہ میرٹ پر لڑا، مریم نواز کو نیب قوانین میں ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے اصل قانون کے تحت انہیں بریت دی،عمران خان نے آڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ میں پانچ ووٹ خرید رہا ہوں ، پاکستان کا وزیر اعظم ،وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھ کر بولیاں لگا رہا ہے ،ضمیر فروشی کی منڈی لگائی ہوئی تھی ،کیا اس سے بڑا جرم سر زد ہو سکتا ہے، بتایا جائے وہ پیسہ کہاں سے آیا ،عمران نیازی نے پاکستان کو دنیا میں رسوا کر دیا، آج وزیر اعظم ہائوس میں دنیا کا کوئی لیڈر آتا ہے تو وہ سو بار سوچے گا کہ وہ کوئی گفتگو کرے یا نہ کرے ، کہیں گفتگو لیک نہ ہو جائے ، جب ہم حکومت سنبھال رہے تھے تو ہمیں کہا گیا کہ کیوں حکومت سنبھال رہے ہیں ، ہمارا تو گراف اوپر جارا تھا لیکن ملک و قوم کی خاطر مشکل فیصلہ کیا ،جیسے قومی اسمبلی میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی ہے اگر پنجاب اسمبلی میں آئینی طریقے سے معاملہ ہوتا ہے تو کسی کو کیااعتراض ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں ،چاہے کوئی وزیر اعظم ہوگورنر ہو کوئی بھی ہوقانون سے بالا تر نہیں ہوتا ،2017ء میں راولپنڈی کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو تقریباً سو دن روزانہ کی بنیاد پر طلب کیا اورنواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ہر روز عدالت میںپیش ہوتے تھے اور انہوںنے عدالت سے کوئی این آر او نہیں مانگا۔ نواز شریف نے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا کہ پی ٹی آئی کے پانامہ کے بے بنیاد الزام اور پراپیگنڈے کی تحقیقات کرائیں،نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز ،میں اورحمزہ شہباز نے نیب کے عقوبت خانوں میں اور جیلوں میں کئی کئی سال صعوبتیں اور بد ترین ظلم برداشت کیا ِ،لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے یہ سب کچھ خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا ۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے دیگرساتھیوں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، مفتاح اسماعیل، رانا ثنا اللہ ، احسن اقبال اوردوسری جماعتوںکے لوگوں سب نے بڑی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں او رصعوبتیں برداشت کیں ۔ ا ب یہ کہنا کہ مریم نواز شریف کو اسلام آبادہائیکورٹ سے این آر او ملا ہے اس سے زیادہ گھٹیاں اور قابل مذمت کوئی بات ہو نہیں سکتی ۔ مریم نواز نے اپنا مقدمہ میرٹ پر لڑا ، عمران نیازی نیب قانون کی ترامیم کو این آر او کہتے ہیں اوراس کے تحت مریم نواز کو بریت ملی ، ایسا نہیں ہے ،مریم نواز کا کیس میرٹ پر تھا اور انہیں نیب کے اصل قانون کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ نے بریت دی ۔ جب عمران نیازی جھرلو یا فراڈ کے ساتھ نئے نئے وزیر اعظم بنے یا بنوائے گئے اس وقت ایف بی آر نے محترمہ علیمہ خان صاحبہ پر مس ڈیکلریشن کا الزام لگایا کہ انہوںنے دبئی اور امریکہ میں اثاثے چھپائے ہوئے وہ این آر او میں نے تو نہیں دلوایا تھا،چند ہفتے پہلے محترمہ فرح گوگی کو پنجاب اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دی ہے وہ این آر او میں نے نہیں تو دلوایا ،تین دن پہلے عدالت عالیہ لاہور نے عمران نیازی کے ایک حلیف کوایک ہی دن میں کلین چٹ دیدی وہ این آر او میں نے تو نہیں دلوایا ، اس کے علاوہ آج تک بی آر ٹی جس میں کئی سو ارب روپے کا گھپلا ہوا ہے اور عمران نیازی کی حکومت مختلف ہتھکنڈوں اور حربوں کے ذریعے حکم امتناعی لیتی رہی تاکہ اس کے خلاف تحقیقات شروع نہ ہو سکیں، اس میں نیب کے سابق چیئرمین بھی شریک تھے ۔ پشاور ہائیکورٹ ایف آئی اے کو حکم دیتی تھی اس کے خلاف حکم امتناعی لیتے تھے ،یہ حکم امتناعی نہیں این آر او تھا، ہیلی کاپٹر کیس بند کر دیا گیا اورعمران خان نے خود کو این آر او دلوایا ، میں ادب و احترام سے عدالت کے سامنے پیش ہوا ہوں تاکہ دنیا کو احساس ہو کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے ، مالم جبہ ، بلین ٹریز ، بی آر ٹی پشاور کے کیسز ثابت ہو چکے ہیں کہ ان میںاربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن کیس چل نہ سکے یاحکم امتناعی لے لیا گیا ،یہ این آر او کس نے دلوایا ہے ،یہ عمران نیازی کا دور تھا جب این آر او دلوایا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ تاریخ کاپاکستان میں سب سے 190ملین پائونڈ کاڈاکہ پڑا جو پچاس ارب روپے بنتے ہیں ،اس وقت کے چیئرمین نیب نے نوٹس کیو ں نہیں لیا ،یہ اس زمانے کی بات ہے جب نیب نیازی گٹھ جوڑ تھا اور این آر او دیا گیا ۔ آج کس منہ سے عمران نیازی این آر او کی گردان کر رہے ہیں کہ این آر او مل رہے ہیں۔ آپ کے دور میںعلیمہ خان صاحبہ جو آپ کی بہن ہیں ،محترمہ فرح گوگی صاحبہ جو آپ کی اہلیہ کی قربی تعلق دار ہیں انہیںاین آر او ملا ، ابھی چند دن پہلے لاہور ہائیکورٹ نے آپ کے حلیف کا کیس ختم کیا ، آپ کے مطابق یہ این آرز او ہیں تو کیا آپ انہیں بھی این آر اوز کہیں گے ، عمران نیازی آپ کو قوم کو جواب دینا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں حقائق سے ثابت کر چکا ہوں آپ پاکستان نہیں دنیا کے سب سے زیادہ فراڈ کرنے والے جھوٹ بولنے والے شخص ہیں جو دن رات جھوٹ بولتا ہے ، آپنے قوم کے خلاف سازش کی ،آپ کی آڈیوز آ چکی ہیں ،آپ کہتے تھے کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے امریکہ کی ساز باز تھی لیکن آڈیوز میں سارے کا سارا ڈرامہ او رجھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...