ترک گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا

0
276

اسلام آباد (این این آئی)ترکی کا گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کریگاان شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس کا اہتمام عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے اسلام آباد میں کیا ۔ تقریب میں ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے عہدیدار ،اسپین کے مندوبین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شفیق اکبر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور متعلقہ شعبوں میں بہت صلاحیت ہے۔ ترک کمپنی کے عہدیدار مصطفی ساک نے کہاکہ ترکی کی کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت مزید معاون ہوگی، پاک ترک دوستانہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی ترجیحاتی معاہدے پر بات کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، مینو فیکچرنگ، سیاحت اور دیگر صنعتوں میں دو طرفہ تجارت بڑھے گی