لاہور ( این این آئی) سکھ مذہب کی تقریب ساکا پنجہ صاحب میں شرکت کے لیے 500کے قریب سکھ یاتری 26اکتوبر کو بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر بھارتی شہریوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی ہے ۔ساکا پنجہ صاحب کی مرکزی تقریب 30اکتوبر کو حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں دیگر ممالک کے یاتری بھی شریک ہوں گے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی اور سیکورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات فول پروف بنائے جائیں گے ۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز رانا شاہد کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...