کراچی (این این آئی)سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ کتنا بھی بڑا بدمعاش مرد کیوں نہ ہو، وہ کبھی بھی عورت کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔عدنان صدیقی حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں کام کرنے کے تجربے سمیت ہولی وڈ اور بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔انہوں نے اس بات پر خدا کا شکر کیا کہ انہیں ہولی وڈ کی شہزادی انجلینا جولی اور بولی وڈ کی شہزادی آنجھانی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔عدنان صدیقی نے ہولی وڈ فلم میں انجلینا جولی کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکار مرحوم عرفان خان کے ساتھ بھی کام کرنے پر شکر ادا کیا جب کہ سری دیوی کے ساتھ ‘موم’ فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے عرفان خان اور نوازالدین صدیقی کو دنیا کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا۔ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ انہیں اچانک ‘میرے پاس تم ہو’ ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ 6 سال قبل لکھا گیا تھا اور انہیں اسکرپٹ لکھے جانے کے وقت ہی کردار کے لیے فائنل کیا گیا تھا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرتے وقت تک اسکرپٹ نہیں پڑھا تھا لیکن جب ہمایوں سعید نے ‘دو ٹکے کی عورت’ کے ڈائلاگ کا منظر شوٹ کروایا تب انہوں نے پورا اسکرپٹ پڑھا۔اداکار کے مطابق جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھا تو انہیں ہر ڈائلاگ کے دوسرے ڈائلاگ کے ساتھ تانے بانے ملتے نظر آئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...