اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہیکہ ارشد شریف کے کیس میں مصدقہ حقائق تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وزارت داخلہ بھی کینیاکی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہے، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے ۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ اورپاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ان کی والدہ کو اب تک کی پیشرفت اور حاصل معلومات سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے ارشدشریف کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوششیں جاری ہیں، کینیاکی حکومت نے سرکاری طور پر ارشد شریف کی موت سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا، کینیا کی حکومت کے سرکاری سطح پر آگاہ کرنے کی تفصیلات ارشد شریف کے اہل خانہ اور عوام کو بتائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پرارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں ، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آئی جی پولیس کیدفتر جارہی ہیں، وزارت داخلہ بھی کینیاکی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...