اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، انہیں نہیں پتا پاکستان بدل چکا ہے،پاکستان میں سیاسی نظام نہیں ،مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کریگا۔ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں اس لیے ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں، لانگ مارچ کی مکمل تیاری ہے، جمعرات کو اعلان کر دوں گا، اس بار مکمل تیاری سے آ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔اپنی نااہلی پر عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، چیف الیکشن کمشنر کوئی فیصلہ خود کر ہی نہیں سکتا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، نواز شریف کو نہیں پتا کہ پاکستان بدل چکا ہے، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں ڈاکے مار کر بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مافیا کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں سیاسی نظام نہیں بلکہ مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، چوری کرنے سے ملک کا نقصان ہوا، اب چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...