ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو منتقل

0
188

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردئیے۔ذرائع اسٹیٹ بینک نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رقم پاکستان کو منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ پیر کو ہوا تھا اور رقم منتقلی کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔