اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے بزدلانہ کاروائیاں پولیو اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹوزر داری نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس اور شہید اہلکار محمد ہاشم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو ز رداری نے کہاکہ امید ہے حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ کاروائیاں پولیو اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف جنگ میں مصروف پولیو ٹیموں کے ہر کارکن کے حوصلے، جذبے اور ہمت کو سلام۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...