واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری قاضی منان کی سخاوت کے خوب چرچے ہورہے ہیں، وہ اپنی مدد آپ کے تحت اب تک بیشمار مفت کھانے کھلا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ہوٹل چلانے والے قاضی منان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ریسٹورنٹ لیا تو اللہ سے وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے لنگر خانہ بنائیں گے۔قاضی منان کا کہنا تھاکہ لنگر خانہ مسلمانوں کی ایک خاص روایت ہے، تو وہی فلسفہ میرے دماغ میں بھی تھا۔پاکستانی نژاد امریکی شہری واشنگٹن ڈی سی میں سکینہ حلال گرل نامی ایک ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔اس پاکستانی ریسٹورنٹ میں رنگ نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر بے گھر امریکیوں کو کھانا ملتا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں، سکینہ حلال گرل ضرورت مندوں میں 80 ہزار سے زائد مفت کھانے مہیا کر چکا ہے جن کی سالانہ اوسط تقریبا 16 ہزار بنتی ہے۔قاضی منان کا یہ ویسٹورنٹ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاس سے چند بلاکس دور واقع ہے۔اب عالمی وبا کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جب ان کے حالات خراب ہوئے تو امریکیوں نے ان کی دل کھول کر مدد کی تاکہ ان کا کام چلتا رہے اور بے گھروں کو کھانا ملتا رہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...