کراچی (این این آئی)رواں ماہ 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ایکشن پنجابی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے مرکزی اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وزن بڑھانے پر ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہیں۔اس فلم کو ملک کے مقابلے دوسرے ممالک کی سینما اسکرینز پر زیادہ ریلیز کیا گیا تھا، اسے دنیا بھر میں 600 سے زائد جب کہ پاکستان کی 100 سے بھی کم اسکرینز پر دکھایا گیا تھا۔فلم میں فواد خان نے ‘مولا جٹ’ نامی ہیرو کا کردار ادا کیا ہے، جن کا وزن دیہاتی پنجابی کی طرح زیادہ ہوتا ہے اور وہ فلم میں بھاری بھر کم دکھائی دیتے ہیں۔فلم کے لیے وزن بڑھانے کے حوالے سے حال ہی میں انہوں نے شوبز ویب سائٹ ‘رولنگ اسٹون’ انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے محض ڈیڑھ ماہ میں 25 کلو وزن بڑھایا۔ان کے مطابق ان کا وزن 75 کلو تھا مگر فلم کے کردار کے لیے انہیں اپنا وزن 100 کلو کرنا پڑا، جس وجہ سے انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ 17 برس کی عمر سے ذیابیطس ون کا شکار ہیں، جس وجہ سے وہ اپنی غذا اور صحت کا خصوصی خیال رکھتے ہیں لیکن ‘مولا جٹ’ کے لیے انہوں نے خطرات کو قبول کیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی وزن بڑھایا۔ان کے مطابق وزن بڑھ جانے کی وجہ سے ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔حالیہ انٹرویو سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ ‘سم تھنگ ہاٹ’ کو دیے گئے انٹرویو میں بھی بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وزن بڑھانے اور غذائیت کا خیال نہ کرنے کی وجہ سے ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس وجہ سے انہیں کچھ عرصے تک ہسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔اس کے بعد انہوں نے ‘انڈپینڈنٹ اردو’ سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذیابیطس کا مریض ہونے کے باوجود انہوں نے ‘مولا جٹ’ کے لیے اپنا وزن بڑھایا، کیوں کہ انہیں تاریخی کردار کرنے کا شوق تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...