اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی،ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اوربندوق سے انقلاب لانیکا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہاہے؟،ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی، عمران خان فوج کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔ایک اور بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پچھلے چارسال میں سی پیک تاخیر کا شکاررہا،سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2014میں بھی عمران خان نے چینی صدر کے دورے کوسبوتاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا،اب جب وزیراعظم چائنہ کے دورے پرہیں تو یہ پھر کنٹینر پرچڑھ گیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ نہ پہلے ان کے ہاتھ کچھ آیا اور نہ اب کچھ آئے گا،دھونس گالی اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ عمران خان کا مقصد اگر الیکشن ہوتا تو یہ مارچ میں الیکشن کا اعلان کردیتے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے،عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اپنی کارکردگی پر صرف ایک جملہ بول کردکھا دیں،وزیراعظم کی طر ف سیاعلان کردہ کسان پیکج ایک تاریخی پیکچ ہے،عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد اپنی چارسال کی کرپشن چھپانا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت میڈیا بالکل آزاد ہے،عمران خان نے شہداء کیخلاف گھناؤنی مہم چلوائی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان خونی مارچ کی تیاری کررہے ہیں،یہ حکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان جیسا آئین شکن پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان چار سالوں میں ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرپائے،عمران خان نے اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ،عمران خان الیکشن چاہتے ہیں نہ ہی ملک کی ترقی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ انکیلانگ مارچ کا اسلام آباد آنے سے پہلے ہی بوریابستر گول ہوجائیگا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...