اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جھوٹ گھڑنا، الزام تراشی کرنا، فتنہ پھیلانا اور فساد کی باتیں کرنا نیازی سیاست کے عناصر اربعہ ہیں، لانگ مارچ کی منزل معلوم نہیں، مقاصد بھی متعین نہیں اور نہ ہی اہداف واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے، شکست کے خوف نے خون ریزی کا واویلا کرنے پر مجبور کیا۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو نیازی مارچ مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نیازی کے آباؤ اجداد کی تاریخ معلوم ہے، بھیگی بلی بننے میں دیر نہیں لگاتا۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...