اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن النہیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے سائیڈ لائن میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرین کی امداد میں خصوصی امداد پر اماراتی ہم منصب اور یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا،یو اے ای نے مشکل وقت میں سب سے زیادہ پاکستان کی مدد کی۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے باہمی تعاون بالخصوص تجارت سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے عالمی و علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...