اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟، زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے ،عمران نیازی کا مقصد ملک میں انتشار، فساد، جلائو گھیرائو اور فتنہ پھیلانا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد ، انتشار اور نفرت پھیلی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے آج سکول اور ہسپتال کے راستے بند ہیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان جو پیسہ راستے بند کرنے اور جلائو گھیرائو میں خرچ کر رہے ہیں وہ سیلاب زدگان کی بحالی پر لگا دیتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی جو پیسہ آگ لگانے میں لگا رہے ہیں وہ سیلاب زندگان کے کھانے اور گرم کپڑوں پر لگا دیتے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ جو پیسہ ٹائر جلانے پر لگ رہا ہے وہ سیلاب زدگان کے چولہے جلانے میں لگا دیتے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جو پیسہ سکول اور ہسپتال بند کرنے پر لگا رہے ہیں وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سکول اور ہسپتال بنانے پر لگا دیتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کا مقصد ملک میں انتشار، فساد، جلائو گھیرائو اور فتنہ پھیلانا ہے، یہ وہ ڈھیٹ اور فسطائی شخص ہے جس نے سیلاب زدگان کی امداد پر بھی سیاست کی۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے چار سال تک عوام کی روٹی، بجلی، گیس، دوائی، روزگار بند کیں اور آج سڑکیں بند کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال عوام کی دوائی بند کرنے والا آج مریضوں کے راستے بند کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...