واشنگٹن /انقرہ (این این آئی)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں شام میں ترکیہ کے نئے فوجی آپریشن کی سخت مخالفت کی اور ملک میں بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔پینٹاگون نے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں لائیڈ آسٹن نے 13 نومبر کو استنبول میں ہونے والے حملے پر تعزیت کی۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘انہوں نے شمالی شام اور ترکیہ میں بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس میں حالیہ فضائی حملے بھی شامل ہیں۔ان حملوں میں سے کچھ (حملے) امریکی اہلکاروں کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں جو شام میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر داعش کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا اور شام میں ترکیہ کے نئے فوجی آپریشن کے خلاف محکمے کی شدید مخالفت کے بارے میں آگاہ کیا۔گذشتہ ماہ نومبر میں استنبول کے ایک مشہور سیاحتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے تھے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق پی کے کے دہشت گرد تنظیم (دھماکے کی) ذمہ دار ہے۔ترکیہ میں پولیس حکام نے ایک شامی خاتون کو گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں پولیس نے بتایا تھا کہ ان کے پاس شامی شہریت ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...