بیجنگ (این این آئی)چین میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ پابندیوں کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے بعد حکومت نے نرمی کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن ختم کر کے کاروباری مراکز دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ان پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے صحت کے حکام نے گذشتہ ہفتوں سے جاری ان مظاہروں کا ذکر نہیں کیا جو شدت اختیار کر چکے ہیں۔سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی نائب وزیراعظم سن چونلان جو کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کی نگرانی کرتی ہیں، نے کہا ہے کہ ‘وائرس کی متاثر کرنے کی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ملک کو وبا کی روک تھام میں نئی صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اومی کرون کی صلاحیت کم ہوتی ہے، زیادہ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔نائب وزیراعظم نے جانچ، علاج اور قرنطینہ کی پالیسیوں کو مزید ‘بہتر بنانے’ پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں چین نے کورونا وائرس کی غیر یقینی صورتحال سے ایک ‘مستقل’ حکمت عملی کے ساتھ نمٹا ہے تاہم پھر بھی لچکدار اقدامات کیے ہیں۔ہانگ کانگ کے شمال میں ایک وسیع و عریض مینوفیکچرنگ مرکز گوانگزو میں کم از کم سات اضلاع کے حکام نے بتایا کہ وہ عارضی لاک ڈاؤن اٹھا رہے ہیں۔ایک ضلع نے اعلان کیا ہے کہ وہ سکولوں میں ذاتی طور پر کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے گا اور سینما گھروں سمیت ریستورانوں اور دیگر کاروبار دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...