کرن جوہر کی فلموں کیلئے مہنگے معاوضے لینے والے فنکاروں پر تنقید

0
309

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے فلموں کیلئے مہنگے معاوضے لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کرن جوہر نے ماسٹر یونین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے تیلگو انڈسٹری کی ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے زیادہ معاوضہ مانگنے والے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار 20کروڑ فیس طلب کرتے ہیں جبکہ باکس آفس اوپننگ پر 5کروڑ کی گارنٹی بھی نہیں دے سکتے۔کرن جوہر نے کہا کہ غلط فہمی ایک ایسی بیماری ہے جس کی ویکسین موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دلی طور پر میں ہندی سینماء کے ساتھ ہوں لیکن بطور ایک بزنس مین میں سمجھتا ہوں کہ تیلگو انڈسٹری زیادہ منافع بخش ہے۔کرن جوہر نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ان کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر ایک کامیاب فلم تھی لیکن اس میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور میں ایک کامیاب فلم کے باوجود اپنے پیسے ضائع کر بیٹھا۔