پاکستان اور جاپان میں ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ ،نمائش کو بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

0
181

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور جاپان کی مابین ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ اور نمائش کو بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے مابین ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ اور نمائش کو بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت جاپان کی حکومت 10کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کریگی۔گزشتہ روز وزارت اقتصادی امور میں امداد کے لیے دستخطی تقریب ہوئی۔ جاپان کے سفیر مسٹر واڈا میتسوہیرو، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے چیف نمائندے KINOSHITA Yasumitsu، وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دونوں ممالک کے دیگر حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔ٹیکسلا میوزیم ٹیکسلا میں قدیم گندھارن بدھ کھنڈرات کے وسط میں واقع ہے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ ہے جس میں گندھارن فنون عظیم تاریخی اور ثقافتی قدرکے حامل ہیں۔