اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دیدیا۔منی بجٹ پر رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور رات میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کون سے بچے پاکستان میں ہیں جس کی وہ فکر کرے، حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کس طرح عمران خان کو جیل بھیجنا ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیاگیا، اگر ہم احتجاج نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ جو ہورہا ہے ہم اسی کے لائق ہیں، یہ سب کچھ ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے اس کے خلاف نکلنا چاہیے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...