اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ،صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہو گا ،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے ،علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں ،سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...