لاہور ( این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات ہوئی ۔جس میں بلوچستان میں امن و امان اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے استحکام کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملک میں استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ وفاق کی مضبوطی کے لیے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے طلبا کے کئی وفود گورنر ہاس پنجاب کا دورہ کر چکے ہیں، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنر ہاس کے دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا عوامی فلاح کے لئے مو ثر قانون سازی کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...