لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کوبچانے کاایک ہی راستہ ہے جوسپریم کورٹ سے نکلے گا،ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے ،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ منی لانڈرکے کنگ کابیٹابلاول اپنے نیب کے قانون ختم اورججزپرلاگوکرناچاہتے ہیں،آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کوڈیتھ زون میں داخل کردیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ راجن پورکی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے،یہ سپریم کورٹ میں1997کاماحول پیداکرناچاہتے ہیں، ملک انارکی اورسول نافرمانی کی طرف جارہاہے ،بجٹ خسارہ62کھرب تک پہنچ گیاہے ،الیکشن ہی واحدراستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں اورساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ،عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیونے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے ،مریم کے بعدبلاول نے بھی عدلیہ کوآنکھیں دکھاناشروع کردی ہیں، سپریم کورٹ پرحملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں ،سیاسی خواہشات پربنچ تشکیل نہیں پاتے ،سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے فیصلہ عوام نے کرناہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...