جرمنی کا اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت متعارف کرانے کی غلطی پرانتباہ

0
153

برلن (این این آئی)جرمنی نے اسرائیل کوخبردارکیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے قتل کے مجرموں کے لیے سزائے موت کا نفاذ ایک بڑی غلطی ہوگی۔میڈیرپورٹس کے مطابق جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نیبرلن میں اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کے ساتھ بات چیت کے نے کہاکہ ہم سزائے موت کے نفاذ کے منصوبے پر خاص طور پر تشویش کااظہار کرتے ہیں۔انھوں نے کوہن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سزائے موت کے سخت مخالف ہیں اور ہم اس مسئلہ کو پوری دنیا میں اٹھا رہے ہیں۔ اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے سزائے موت کے بل کی حمایت کی تھی۔ یہ سزا وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور انتہائی دائیں بازو کے سیاسی شراکت داروں کے درمیان اتحاد کے لیے طے شدہ معاہدے کا حصہ تھی۔مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص کسی اسرائیلی شہری کونسل پرستی یا اپنے گروہ سے دشمنی کی وجہ سے قتل کرتاہے اور اسرائیل کی ریاست کو نقصان پہنچاتا ہے اوریہودیوں کے اپنی سرزمین پردوبارہ احیا کو بھی نقصان پہنچاتا ہے تو اس کی سزا صرف موت ہوگی۔بیئربوک نے کہا کہ جرمنوں کو اسکول میں پتاچلتا ہے کہ کسی دوسرے ملک کو اسرائیل کی طرح کا دہشت گردی کا خطرہ درپیش نہیں ہے اور اس میں 1962 کے بعد سے کسی کو مجرم پھانسی نہیں دی گئی ہے۔تب نازی جنگی مجرم ایڈولف آئخمین کو پھانسی دی گئی تھی