اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں،4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا، دو لاپتہ ہیں ۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا، 2 تاحال لاپتہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 8 مارچ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام اور خواتین کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں منعقد ہوگی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ س موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، 4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان نے کہاکہ فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائدکشمیری رہنما، صحافی اور دانشوربھارتی جیلوں میں قید ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...