راولپنڈی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے ایک نمائندے نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گیریژن سٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کی حفاظت کے انتظامات کو سراہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او خالد محود ہمدانی نے پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی ڈیوٹی کے جائزے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی۔ترجمان نے سی پی او کے حوالے سے بتایا کہ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی انتظامات دیکھ رہا ہوں اور بہت اچھا کام کرنے پر ان کی اور راولپنڈی پولیس کی تعریف کی۔دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سی پی او پی ایس ایل سیکیورٹی کے حوالے سے اچھا کام کر رہے ہیں۔ٹوئٹ میں آئی سی سی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی کمان میں راولپنڈی پولیس ایونٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور پر لطف بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہے۔سی پی خالدہمدانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دریں اثناء پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس سمیت 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔اسٹیڈیم کے دورے کے دوران مسٹر ہمدانی نے پولیس اہلکاروں سے فردا فردا ملاقات کی اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر ان کی تعریف کی۔انہوں نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹی بھی چیک کی اور پولیس حکام کو میچز کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی)پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔سی پی او نے دعویٰ کیا کہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بلا رکاوٹ بہا کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کیونکہ میچز کے دوران عوام کی سہولت کے لیے اضافی ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...