اسکول کی بچیوں کو زہر دینا ناقابل معافی جرم ہے، ایرانی سپریم لیڈر

0
231

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر نے کہاہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں اسکول کی طالبات پر زہر کے حملے ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ نومبر میں شروع ہونے والے حملوں کا سلسلہ ایران کے 31 صوبوں میں سے کم از کم25تک پھیل گیا ہے۔ جس سے سینکڑوں طالبات متاثر ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کو طالبات پر زہر آلودگی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جانی چاہئے ، علی خامنہ آی کے حوالے سے ریاستی میڈیا نے ایک بیان میں بتایا۔سرکاری میڈیا اور عہدیداروں کے مطابق ، مختلف اسکولوں میں ایک ہزار سے زیادہ ایرانی لڑکیوں کو نومبر سے ہلکے زہرکے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بعض حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ لڑکیوں کی تعلیم کے مخالف مذہبی گروپوں کی کاروائی ہو سکتی ہے۔کچھ والدین اپنے بچوں کو اسکول سے باہر نکال رہے ہیں اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔