اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ بچانے نہیں بلکہ عدلیہ سے بچنے کیلئے نکلا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کی عدلیہ بچائوتحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پہ طمانچہ ہے، عدلیہ نواز شریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے، پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، توشہ خانہ چور، قوم کے 190 ملین کا امانت خور، القادر ٹرسٹ کا رشوت خور، عدالتی بھگوڑا گیدڑ عدلیہ بچانے نہیں بلکہ اپنے جرائم سے فرار عدلیہ سے بچنے نکلا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی چوریوں اور جرائم پر عدلیہ سے بچا تحریک کے پیچھے نہ چھپو، عدلیہ کو تب بچانا تھا جب ثاقب نثار کو جھوٹے صادق اور امین سرٹیفیکٹ لینے کیلئے فون کرتے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...