ملک کو معاشی مشکلات ہیں لیکن مشکل وقت سے نکل جائیں گے ، بلاول بھٹو

0
120

نیویارک(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات ہیں تاہم عوام کے تعاون سے مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کونسل آف فارن منسٹرز کی ذمہ داری اوآئی سی نے ہمیں دی، 16 مارچ کو ہم یہ ذمہ داری دوسرے ملک کو دے رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو حقوق دیے، دنیا میں پاکستان، بنگلا دیش میں خاتون وزرائے اعظم رہیں، کسی خاتون کو ریاست کا سربراہ بنانے کا اعزاز ابھی تک امریکاکو حاصل نہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلامو فوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں سے متعلق ایشوز پر روشنی ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ہیں اور ماضی میں بھی مشکل وقت دیکھا ہے، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے پر زیادہ دھیان نہ دیا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج معاشی مشکلات ہیں لیکن عوام کے تعاون سے مشکل وقت سے نکل جائیں گے، عوام پر بھروسہ ہے مل کر اس کا مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے۔