جماعت اسلامی کے تحت چلنے والے خدمت کے ادارے اپنا ایک منفرد مقام و مرتبہ رکھتے ہیں،لیاقت بلوچ

0
476

راولپنڈی(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت چلنے والے خدمت کے ادارے اپنا ایک منفرد مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔ جس کا اپنے اور غیر سارے اعتراف کرتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جزل نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تعریف و تحسین کی ہے۔ جماعت اسلامی دین حق کے غلبے کے لیے جدو جہد میں مصروف ہے۔ جماعت اسلامی دینی و سیاسی اور سماجی ہر محاذ پر اپنا گراں قدر کردار ادا کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے جماعت کی مالی مدد کے لیے مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اپنے وسائل اس راہ میں خرچ کریں۔ اللہ کے راستے میں انفاق کرنے والے بہت عظیم لوگ ہوتے ہیں۔ اہل خیر دل کھول کر مالی اعانت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام انفاق فی سبیل اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انفاق فی سبیل اللہ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ، ضلعی سیکرٹری جزل مولانا عتیق احمد عباسی، نائب امیر ضلع راجہ محمد جواد ، جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے شعبہ تربیت کے انچارج مولانا امیر عثمان ،صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع داولپنڈی چوہدری منیر احمد اور دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں اہل خیر کو اپنے دل بڑے کرکے مالی ایثار کرنا ہوگا اور جماعت اسلامی کے بیت المال کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمیں اس وقت بہت بڑے چیلینجز کا سامنا ہے۔ ہم ان چیلینجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب ہمارا بیت المال مستحکم ہوگا۔ بدلتے ہوئے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے منصوبہ عمل کے تحت یہ انفاق فی سبیل اللہ کانفرنس منعقد کی ہے۔ جماعت اسلامی کا روز اول سے یہ طریقہ چلا آرہا ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں سے انفاق کی درخواست کرتے ہیں اور وہ بھرپور انفاق کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن پوری دنیا میں اعتماد کا نام بن چکی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زمہ داران و کارکنان پوری یکسوئی سے خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جزل نے تسلیم کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی ہے ۔عوام کی ایک ایک پائی مستحق افراد تک پہنچائی ہے۔ جماعت اسلامی نے یہ اعتماد ایک مسلسل محنت اور جدو جہد کے بعد حاصل کیا ہے ۔ہمارے ہاں ایک احتساب کا نظام ہے اور ایک مالیات کا نظام ہے۔ بیت المال کے آڈٹ کا باقاعدہ نظام ہے۔ جماعت کی تنظیم اجتماعی طور پر کوشش کرتی ہے کہ بیت المال کے معاملات کو درست رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ ایمان ہے کہ کائنات کا مالک رب تعالیٰ ہے۔ رسول اللہ ص آخری نبی ہیں ۔