اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے الگ پولیسنگ وقت کی ضرورت ہے، خواتین پولیس افسران گھر اور باہر تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کر سکتی ہیں۔ قومی خواتین پولیس کانفرنس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ خواتین کو بغیر کسی امتیاز اور ہراساں کیے کام کرنے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ضروری ہے، قومی خواتین پولیس کانفرنس کے شرکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قوانین کا نفاذ سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمیں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بیٹھنا ہوگا۔ہم قانون بنانے میں اچھے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد کرنے میں اچھے نہیں ہیں، کانفرنس سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی خطاب کیا اور ایسی تقریبات کو خوش آئند قرار دیاـ
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...