ٹورنٹو (این این آئی) سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 40 لاکھ بنتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے سپر سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا فواد خان کے ہاتھوں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اوورسیز پاکستانی نے خریدا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گنڈاسے کو کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا اور اسے فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گاـیاد رہے کہ ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 290 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...