ریاض (این این آئی)سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر زیادہ سے زیادہ کی حد لگانا لامحالہ مارکیٹ میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ہم کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کریں گے جو ہماری سپلائیوں پر قیمتوں کی حد نافذ کرے۔انرجی انٹیلی جنس کے ساتھ ایک انٹرویو میں توانائی کے وزیر نے سال کے آخر تک پیداوار میں کمی کے لیے اوپیک پلس معاہدے کو برقرار رکھنے کے عزم کی توثیق کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طلب میں اضافہ عالمی فاضل پیداواری صلاحیت کی موجودہ سطح سے تجاوز کر جائے گا اور ہنگامی ذخائر کم ہوتے جائیں گے۔ گزشتہ جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ مملکت توانائی کی عالمی منڈی کے استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مستحکم مارکیٹ کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ کو سال کے آخر تک پیداوار میں تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے اپنی تیل کی پیداواری صلاحیت کو 2027 تک 13.3 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ سعودی وزیر نے توقع ظاہر کی کہ 2025 میں ہماری تیل کی پیداواری صلاحیت کی توسیع میں پہلے اضافے کا نفاذ ہو گا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...