اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017 کی سازش میں ملوث تمام سازشیوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے،سازشیوں کو چھوڑنے سے ملکی حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں ،انصاف کے ترازو کا پلڑا برابر کیا جائے،زمان پارک میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے ، تک سازشیوں کو سزا نہیں ملے گی منفی کرداروں کا راستہ بند نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے، 2017میں سازش کرنے والوں کو پکڑا جائے، انصاف کے پلڑے کا توازن 2017میں خراب ہوا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بانی متحدہ کی طرح حالات کو خراب کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف کے کیسزکو6،6سال ہوگئے سنا نہیں جارہا، 6گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک انٹرنیشنل ایجنڈا لیکرآیا ہے،زمان پارک میں ایک تماشااور سرکس لگاہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بتائے کونسی رکاوٹیں ہیں جو عمران پرہاتھ نہیں پہنچنے دے رہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا کہنا ہے کہ 2017 سے جو سازشی ہیں ان کو پکڑیں ،بابا زحمتے آج بھی آزاد ہے ،پاکستان کا محسن نواز شریف آج بھی جکڑا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا پاکستان کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا ایجنڈا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو کچھ زمان پارک میں ہو رہا ہے پوشیدہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا گیا ،زمان پارک میں ایک تماشہ لگا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش کے مہرے کون ہیں ؟،زمان پارک میں بیٹھے شخص کو سہولتیں کون فراہم کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سازشی کو کڑی سزا نہیں دو گے تو یہ چیزیں کس طرح رکیں گی ؟۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ لاہور وزیرستان یا کچے کا علاقہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یاسمین راشد سے گفتگو میں صدر کہتا ہے کہ میں نے بات کر لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر علوی کس سے بات کر چکے عوام کو بتایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شوکت صدیقی کے سالوں پرانے کیسز سنے نہیں جا رہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا ہم نے ریاستی اداروں پر حملے کئے تھے ،ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جانا افسوسناک ہے
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...