لندن(این این آئی) قائد پاکستان مسلم لیگ (ن )نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے ، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت نے جے آئی ٹی بنادی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی ، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کاکسی کو علم نہیں تھا، دنیاجانتی ہے یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیاہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے۔پیٹرول بم پھینکنے کے واقعہ پر نوازشریف نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسیلوگوں کے خلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...