ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فلم تھری ایڈیٹس کے اداکاروں کی تصویر وائرل ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔بھارتی فلم تھری ایڈیٹس کے اداکاروں عامر خان، مادھون اور شرمن جوشی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو دیکھ کر کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ سب کیا چل رہا ہے؟ مجھے شک ہے کہ یہ لوگ مجھے بتائے بغیر ہی فلم تھری ایڈیٹس کا دوسرا پارٹ بنا رہے ہیں۔پریس کانفرنس کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ میں چھٹیوں پر گئی ہوئی تھی، یہ تینوں مل کر کھچڑی پکا رہے تھے، پریس کانفرنس کے کلپ کا اس طرح گردش کرنا کسی رازداری کی طرف اشارہ کررہا ہے، جسے مجھ سے چھپایا گیا۔کرینہ کپور نے کہا کہ کچھ تو چل رہا ہے ، مگر اب یہ نہیں کہہ دینا کہ شرمن جوشی کی فلم کا پروموشن تھا، مجھے تو لگتا ہے یہ تینوں میرے بغیر ہی فلم کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ان لوگوں نے بومن کو بھی کچھ نہیں بتایا ہوگا، رکیں میں بومن کو کال کرکے معلوم کرتی ہوں کہ آخر یہ سب چل کیا رہا ہے؟اس سارے معاملے پر فلم تھری ایڈیٹس میں کام کرنے والے باقی اداکاروں بومن ایرانی، جاوید جعفری اور مونا سنگھ نے بھی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔اداکار بومن ایرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تم لوگ کیا کررہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے تم لوگ وائرس کے بنا فلم بنانے کا سوچ بھی کیسے سکتے ہو؟انہوں نے کہا کہ یہ تو اچھا ہے کہ کرینہ کپور نے مجھے فون کرکے بتا دیا، میں جاوید جعفری کو کال کرتا ہوں، میرا خیال ہے وہ بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔دوسری جانب ایک پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجو مجھے بتا رہا تھا شاید تھری ایڈیٹس کا پارٹ ٹو بن رہا ہے
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...