اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی، جب مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے؟۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانیکا مشورہ دیدیا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طے کرے، حکومت اور پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں، انتخابات کیلئے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے۔(ن )لیگی سینیٹرنے کہاکہ ہم سپریم کورٹ سے اور پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی میں مصروف ہیں، پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے، مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں، طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟ ملک کیلئے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی،کبھی کسی پر الزام لگا رہے ہیں کبھی کسی پر۔انہوںنے کہاکہ میں چین سے واپس آیا ہوں وہ ہمارے بہترین شراکت دار ہیں، چین کا کہنا ہیکہ وہ ان حالات میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...