عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا،ایسا نظام بنائیں گے جس میں عوام فیصلے کریں گے،وزیر اطلاعات

0
290

کوہاٹ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا،ایسا نظام بنائیں گے جس میں عوام فیصلے کریں گے،احساس پروگرام اور صحت کارڈ عوامی فلاح کے منصوبے ہیں،میرٹ کا نظام اور شفافیت حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی،بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہکلہ۔کوہاٹ شاہراہ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا،تحریک انصاف حکومت میں آئی تو معاشی چیلنجز درپیش تھے۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح دی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں،ان کا مشن پاکستان کو خوشحال بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے،خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کورونا صورتحال میں پسماندہ اور غریب طبقے کیلئے خصوصی مالی پیکج دیا گیا،معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے صنعتوں اور کاروبار کیلئے خصوصی پیکج دیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا،ایسا نظام بنائیں گے جس میں عوام فیصلے کریں گے،احساس پروگرام اور صحت کارڈ عوامی فلاح کے منصوبے ہیں،میرٹ کا نظام اور شفافیت حکومت کی اہم ترجیح ہے۔