پشاور (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو اور دس مئی کے واقعات کے شرپسندوں اور مسلح جتھوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی،اگر یہ سمجھتے ہیں سیاسی احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر وہ جرم سے بری الذمہ ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ریڈیو پاکستان پشاور کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی و صوبائی وزرائ، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات، ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2014ء میں جس طرح ان لوگوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا، اسی طرح مکمل منصوبہ بندی سے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کیا، 9 مئی کو گارڈز اور عملے نے شرپسندوں کو روکنے کی پوری کوشش کی تاہم 10 مئی کو یہ شرپسند اور مسلح جتھے مکمل منصوبہ بندی سے دوبارہ ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ آور ہوئے، ان کے پاس ڈنڈے اور پٹرول تھا، ضلعی انتظامیہ اور ریڈیو پاکستان کے عملے نے عمارت کو بچانے کی بہت کوشش کی، اس دوران عملے کے متعدد افراد بھی شدید زخمی ہوئے،واقعہ کی ایف آئی آر بھی اسی روز درج کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ عمارت بھی دوبارہ بن جائے گی اور ٹرانسمیٹرز بھی لگ جائیں گے تاہم ہمارے تاریخی آرکائیو کو جلایا گیا جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کے بعد ہم نے آرکائیو کو ڈیجیٹل کر دیا تھا، یہی پراسیس ریڈیو پاکستان میں بھی جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مجرموں اور مسلح جتھوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر وہ اس جرم سے بری الذمہ ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں، 9 مئی دوبارہ نہیں دوہرائی جا سکتی، مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...