عمران خان کا وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

0
237

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عبدالقادر پٹیل فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔عمران خان کے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔نوٹس میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے یورین سیمپل سے شراب اور کوکین کے اجزا پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کی ذہنی حالت پر بھی سوالیہ نشان لگایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اْن کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں فریکچر نہیں پائوڈر نکلا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی 5، 6 ماہ پلستر چڑھا کر گھومے، مگر فریکچر نہیں تھا۔