اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب لوگوں کوپارٹی میں شامل کر سکیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کوریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے، جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ واپس آکر الیکشن مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی نئی جماعت بنتی ہے تو ہمارے لیے کوئی چیلنج نہیں ہوگا، اگر نئی جماعت سیاسی اصولوں پرچلتی ہیتو وہ اپنی قسمت آزمائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوحق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاں جمائے اور (ن)لیگ کوبھی حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاں جمائے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپنی مرضی سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جاچکے ہیں، ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کوپارٹی میں شامل کرسکیں،جتنی گنجائش ہے اس حساب سے لوگوں کوپارٹی میں شامل کر سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، کیا عمران خان کو ہم نے کہا تھا کہ دفاعی تنصیبات پرحملہ کریں؟
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...